Sahih Al Bukhari Hadith number 8 in Urdu

صحیح البخاری حدیث نمبر 8 اردو میں


ہم سے عبیداللہ بن موسیٰ نے یہ حدیث بیان کی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اس کی بابت حنظلہ بن ابی سفیان نے خبر دی۔ انھوں نے عکرمہ بن خالد سے روایت کی انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے۔ اول گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بیشک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا ۔


صحیح البخاری
جلد نمبر 1
2 الإيمان
حدیث نمبر8
باب: 2
(آپ کی دعا کا مطلب ہے آپ کا ایمان)

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top